27 جون 2024 - 04:54
یمن نے اسرائیل جہاز کو ہائپرسانک سے اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنایا + تصاویر

ہائپرسانک میزائل کی تقریب رونمائی میدان جنگ میں؛ یمنی فوج غاصب صہیونی ریاست کے بحری جہاز کو "حاطم-2" کا نشانہ بنایا اور میزائل کی مختلف تصاویر ذرائع ابلاغ میں شائع کر دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی افواج ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کل [بدھ 26 جون 2024ع‍ کی] شام نے تصاویر کی اشاعت سے قبل ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ یمنی افواج نے غاصب اسرائیلی ریاست کے بحری جہاز "MSC SARAH V" کو دیسی ساختہ ہائپر سانک میزائل "حاطم-2" کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

بریگیڈیئر یحیی سریع نے حاطم-2 ہائپرسانک میزائل کی خصوصیات کے بارے میں کہا: یہ ایک مقامی ساختہ ہائپرسانک میزائل ہے، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے، یہ میزائل ٹھیک نشانے پر لگتا ہے اور طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے زمرے میں آتا ہے۔

یمنی افواج نے صہیونی جہاز "MSC SARAH V" کو بحیرہ مکران میں نشانہ بنایا۔

مقاومت اسلامی کی ویب گاہ "الاعلام الحربی" کی یمنی شاخ نے اعلان کیا کہ حاطم-2 ذہین کنٹرول نظام (Smart control system) کا حامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110